: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاض،15اپریل(ایجنسی) سعودی عرب اور یمن میں اس ہفتے کے دوران بارشوں اور طوفان بادوباراں کے نتیجے میں بیالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے حکام کے مطابق یمن کے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے چوبیس افراد جان کی بازی ہار
گئے ہیں جبکہ سعودی عرب میں طوفانی بارشوں سے اٹھارہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ یمن کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دارالحکومت صنعا سے شمال میں واقع صوبے عمران میں سیلاب سے دس افراد ہلاک ہوئے ہیں اور متعدد لاپتا ہیں۔سیلاب سے بیسیوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں اور عمران اور حجہ کے درمیان رابطہ سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں۔